2 اگست 2013 - 19:30
اہم تنصیبات پر حملوں کی دھمکی، اسلام آباد ایرپورٹ رینجرز کے حوالے

پاکستان میں بڑھتی ہوئی دھشتگردی، جیلوں پر حملے اور اہم تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں کے بعد اس ملک کے دار الحکومت اسلام آباد ایر پورٹ پر رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان میں بڑھتی ہوئی دھشتگردی، جیلوں پر حملے اوراہم تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں کے بعد اس ملک کے دارالحکومت اسلام آباد ایر پورٹ پر رینجرزکو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر رینجرز نے اسلام آباد ایر پورٹ کوگھیرے میں لے لیا، پارکنگ خالی کرا لی گئی، مسافروں کو گاڑیاں لے جانے سے روک دیا گیا۔  بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پرحملے کی مبینہ دھمکیاں ملنے کے بعد رینجرز حکام نے ایرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا اورایرپورٹ کو جانے والے ایک راستے کے سوا تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲